Admission |  Quick Links |  Info Desk |  Site Map |  Careers |  FAQs |  Contact Us |  Donate | 

ڈائریکٹرخانہ فرہنگ ایران سے ڈاکٹرزاہدمنیرعامر کی ملاقات

ڈائریکٹرخانہ فرہنگ ایران سے ڈاکٹرزاہدمنیرعامر کی ملاقات

تہران یونی ورسٹی میں ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکاتقرر نہایت خوش آئنداقدام ہے
خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر آقای اصغرمسعودی نے کہاہے کہ تہران یونی ورسٹی میں پاکستانی استادکا تقرر خوش آئند ہے انھوں نے تہران یونی ورسٹی کی مسنداردوومطالعہ پاکستان پرپنجاب یونی ورسٹی کے پروفیسراردواور ڈائریکٹرادارہ تالیف وترجمہ ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکے تقررپر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرزاہدنے پہلے ہی اردواور فارسی کے باہمی روابط کے ضمن میں گراں قدرخدمات انجام دی ہیں، تہران یونی ورسٹی کی مسنداردوومطالعہ پاکستان پر ان کے تقررسے دونوں ممالک ایک دوسرے کے مزیدقریب آسکیں گے اوردونوں ممالک کے درمیان طلبااور اساتذہ کے باہمی تبادلے کی راہیں کشادہ ہوسکیں گی۔انھوں نے ڈاکٹر زاہدمنیرعامرکو کتاب”مفاتیح الحیات“ کا تحفہ پیش کیا اور ان سے اردوزبان سیکھنے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے انھیں اپنی اردو،فارسی اور عربی مطبوعات پیش کیں۔